حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام یونانی کورس بی یو ایم میں داخلہ کے لیے بمسٹ کوچنگ کا بروز پیر 5 مئی کو 7 بجے دن سے 11 بجے دن تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء آغاز ہورہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ بمسٹ کی کوچنگ حیدرآباد کے ماہر اساتذہ جناب محمد اکبر الدین صدیقی موظف پرنسپل ممتاز کالج ، ڈاکٹر اکبر الدین ، ڈاکٹر کلیم جلیل دیں گے ۔ انٹر میڈیٹ سائنس گروپ کامیاب طلباء وطالبات جنہوں نے انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل کی ۔ زبان دوم اردو ہو تو یا انٹر میڈیٹ اردو میڈیم سے پڑھیں ہوں تو کوچنگ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ کوچنگ کے لیے ایک ہزار روپئے رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے ۔ خواہش مند طلباء وطالبات دو عدد کلر فوٹو اور انٹر میڈیٹ میمو کی زیراکس کاپی کے ساتھ 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک احاطہ روزنامہ سیاست پر جناب خالد محی الدین اسد سے ربط کریں اور اپنے نام رجسٹرڈ کروالیں ۔ اضلاع کے طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل میں ٹھہرنے کا انتظام کیا گیا ہے جس کے پیسے علحدہ سے لیے جائیں گے ۔ تمام خواہش مند فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں ۔۔