حیدرآباد۔/10اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کے این آر یو ایچ ایس نے نیٹ کامیاب امیدوار جنہوں نے ایوش کورسز میں داخلے کیلئے جس میں ہومیوپیتھی، آیورویدک کے ساتھ یونانی، بی یو ایم ایس کورسز میں دوسرے مرحلے کی ویب کونسلنگ 11 اکٹوبر اور 12 اکٹوبر شام 6 بجے تک رکھا ہے جو امیدوار آن لائن رجسٹریشن کرواچکے وہ مخلوعہ نشستوں اور اسپیشل زمرہ این سی سی، ایکس سرویس مین کوٹہ میں داخلے کے لئے ویب آپشن دے سکتے ہیں۔ مسٹر سید خالد محی الدین اسد کو آرڈینیٹر نے بتلایا کہ 11 اکٹوبر صبح 8 بجے سے ذیل کے ویب سائٹ پر ویب آپشن انٹری دیں۔
http://tsbahnu.tsche.in