بی یو ایم ایس داخلوں کے لیے 20 اپریل سے بمسیٹ کوچنگ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست اور محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کے لیے بمسیٹ امتحان کی کوچنگ کا 20 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کوچنگ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر اساتذہ کرام کوچنگ دیں گے ۔ ایسے طلباء وطالبات جو انٹر میڈیٹ سال دوم جو زبان دوم اردو ، عربی رکھتے ہوں یا میٹرک میں زبان دوم اردو ہو داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ کوچنگ میں شرکت کے خواہش مند اردو میڈیم اور انگریزی میڈیم کے طلباء وطالبات اپنے نام ایک ہزار روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے معہ دو پاسپورٹ سائز فوٹوز ، انٹر میڈیٹ کے زیراکس کاپی کے ساتھ 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست جناب سید خالد محی الدین اسد کنوینر سے ربط کرتے ہوئے رجسٹرڈ کروالیں ۔ رجسٹریشن کا آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9391160364 پر ربط کریں ۔