حیدرآباد 26 جون (پی ٹی آئی) بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ (بی ڈی ایل) کو آئندہ دو سال میں مرکزی حکومت سے تقریباً 14 ہزار کروڑ روپئے مالیت کے آکاش۔ II میزائیلوں کا آرڈر ملنے کی توقع ہے، ڈیفنس کی اِس پی ایس یو کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات کہی۔ چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر بی ڈی ایل اودے بھاسکر نے یہ بھی کہاکہ آکاش کا موجودہ آرڈر اگلے دو سال میں مکمل ہوجائے گا اور توقع ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران وصولیات میں پانچ فیصدی بڑھوتری ہوگی۔ گزشتہ سال اس پبلک سیکٹر یونٹ نے 4,579 کروڑ روپئے کا نشانہ حاصل کیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہماری کمپنی آنے والے دو سال میں پانچ فیصدی شرح ترقی کا نشانہ پورا کرے گی۔