حیدرآباد /27 جولائی ( راست ) سہایتا ٹرسٹ نے جو ایک ممتاز رضاکارانہ تنظیم ہے جو اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے کوشاں ہے نے ایک اختراعی اسکیم شروع کی ہے تاکہ ایسے اقلیتی طلبہ کی تعلیمی فیس ادا کی جائے جو بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ سہایتا ٹرسٹ اس اسکیم کو دیگر سرکاری تعلیمی وظائف اور جہانگیر آباد انسٹی ٹیوٹ اف ٹکنالوجی موقوعہ بارہ بنکی ، اترپردیش کے تعاون سے لاگو کرے گا ۔ سہایتا ٹرسٹ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جناب سید انیس الدین کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک سو اقلیتی لڑکوں اور لڑکیوں ( 50 طلباء اور طالبات ) کی بی ٹیک کی مکمل تعلیمی فیس ادا کی جائے گی ۔ استفادہ کنندگان کا انتخاب آن لائین امتحان کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ ایسے طلباء جو 50 نشانات میں سے 20 نشانات حاصل کریں گے وہ اس تعلیمی وظیفہ کے مستحق ہوں گے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو چاہئے کہ وہ ’’ سہایتا آن لائین ٹسٹ ‘‘ کی ویب سائیٹ www.jit.edu,in پر آن لائین امتحان کیلئے 20 جولائی سے 25 اگست تک رجسٹریشن کروالیں ۔ امتحان انٹرمیڈیٹ کے نصاب کے مطابق ریاضی طبیعیات اور کیمیا کے مضامین میں ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائیل فون +91-8712900055 پر ربط کریں یا shayatatest@gmail.com ای میل کریں ۔