بی ٹیک چوتھے سال کے نتائج جاری

حیدرآباد ۔ 27جنوری ( سیاست نیوز) جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے ماہ نومبر 2013ء میں بی ٹیک چوتھے سال کے فرسٹ سیمسٹر ریگولر کے منعقدہ امتحانات کے نتائج آج یعنی 27 جنوری کو جاری کردیئے گئے ۔ ڈاکٹر کے ایشور پرساد ڈائرکٹر آف ایوالیوشن جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد نے یہ بات بتائی اور کہا کہ بی ٹیک فورتھ ایئر فرسٹ سیمسٹر میں جملہ 85,518 امیدواروں نے اپنے نام رجسٹر کروائے تھے اور 81913امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی اور جملہ 54523 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان جاری کردہ نتائج کی روشنی میں امیدواروں کی کامیابی کا اوسط 66.56 فیصد رہا ۔ ڈاکٹر کے ایشورا پرساد نے مزید بتایا کہ مذکورہ امتحانات میں شرکت کئے ہوئے امیدوار اگر اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کروانا چاہتے ہیں یا نشانات کی دوبارہ گنتی کروانا چاہتے ہوں تو وہ امیدوار 5فبروری تک اپنی درخواستیں پیش کرسکتے ہیں ۔