ر90ریسیڈنشل اسکول کا قیام اضلاع کی تنظیم جدید بھی منظور، تعداد ہنوز غیر واضح
حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کابینہ کے اجلاس میں آج بی سی کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کو منظوری دے دی گئی ۔ جس سے مسلمانوں کے موجودہ 4 فیصد تحفظات میں مزید اضافہ کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ آئندہ تعلیمی سال سے مزید 90 میناریٹی ریزیڈنشل اسکولس کا آغاز کرنے اضلاع کی تنظیم جدید مزید 4 پولیس کمشنریٹ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ۔ نئے اضلاع میں ضرورت کے مطابق سرکاری ملازمین کے تقررات کرنے کی اجازت دی گئی ۔ ساتھ ہی میونسپل ٹریبونل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ (سلسلہ صفحہ نمبر 10پر )