بی سی سی آئی عہدیدار میچ فکسنگ میں ملوث نہیں

ممبئی۔ 19 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ممبئی پولیس نے آج یہاں کی عدالت کو بتایا کہ انھوں نے 2013 ء میں منعقدہ آئی پی ایل کے ضمن میں اعلیٰ بی سی سی آئی عہدیداروں کے خلاف میچ فکسنگ کا کوئی فبوت نہیں پایا ہے ۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہمیں درخواست گذار کے الزام کے مطابق مدعا علیہان کے خلاف میچ فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔ اس رپورٹ پر انسپکٹر نند کمار گوپالے کے دستخط ہیں۔سماجی جہد کار نریش مکانی نے مئی 2013ء میں بی سی سی آئی اور دیگر کے خلاف شکایت دائر کی تھی ۔