بی ستیہ نارائنا کی آج وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( این ایس ایس): آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر بی ستیہ نارائنا 7 جون بروز اتوار وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے ،انہوں نے چند دن قبل کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ وہ کل لوٹس پانڈ میں صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوں گے ۔