حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اترپردیش ادتیہ ناتھ یوگی نے کہا کہ صرف بی جے پی ہی نکسلائیٹ کے مسئلہ اور آئی ایس آئی کی سرگرمیوں سے سختی کے ساتھ نمٹ سکتی ہے اور سماج کے ہر شہری کیلئے سیکوریٹی کو یقینی بنا سکتی ہے۔ کریم نگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ادتیہ ناتھ یوگی نے کہا کہ قوم دشمن سرگرمیوں کے خلاف بی جے پی سخت موقف رکھتی ہے۔ وہ ہندوستان کے خلاف اٹھنے والی ہر نگاہ کو نیچے کرے گی۔
انہوں نے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران ریاست تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دیا جاتا رہا ہے۔