ڈی کے ارونا کو محبوب نگر سے ٹکٹ ۔ کشن ریڈی سکندرآباد امیدوار
حیدرآباد 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) بی جے پی نے آج تلنگانہ کے 10 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ اس فہرست میں سکندرآباد حلقہ سے سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کا نام شامل نہیں ہے اور ان کی جگہ جی کشن ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ دوسرے امیدواروں میں کانگریس سے بی جے پی میں شامل ڈی کے ارونا کو محبوب نگر سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔ بی جے پی ایم ایل سی این رامچندر راو کو ملکاجگری سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ دوسرے امیدواروں میں کریمنگر سے بی سنجے ‘ نظام آباد سے ڈی اروند ‘ ناگرکرنول ( ایس سی ) سے بی شروتی ‘ نلگنڈہ سے جی جتیندر کمار ‘ بھونگیر سے پی وی شیام سندر راو ‘ ورنگل سے چنتا سامبا مورتی اور محبوب آباد سے جے حسین نائک شامل ہیں۔ تلنگانہ میں 11 اپریل کو پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی ۔