حیدرآباد۔23نومبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں بی جے پی کوآج اُس وقت دھکہ پہنچا جب ضلع محبوب نگر کے سینئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی مسٹر وائی سرینواس ریڈی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ جدوجہد میں حصہ لینے والے بے شمار افراد ریاست کی تشکیل کے باوجود آج بھی مختلف مقدمات میں پھنسے ہوئے ہیں اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں وہ جلد فیصلہ کریں گے ۔ سرینواس ریڈی کو سابق رکن اسمبلی محبوب نگر راجیشور ریڈی کی اچانک موت کے بعد ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار منتخب کیا گیا تھا جس میں وہ کامیاب رہے ۔ بعدازاں 2014ء کے انتخابات میں انہیں شکست ہوئی تھی ۔ انہوں نے آج پارٹی صدر کشن ریڈی کو مکتوب استعفیٰ روانہ کردیا ہے ۔