بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ریپبلک ٹی وی کے بانی پیش کردہ این جی او’’ایوارڈ‘ لینے سے ائی پی ایس افیسر کا انکار

بنگلور۔ محکمہ ہوم گارڈ اور سیول ڈیفنس سے وابستہ ائی پی ایس افیسرڈی روپا نے ’’نما بنگلور ایوارڈ ‘‘ حاصل کرنے سے انکار کردیا۔مذکورہ تنظیم ایک غیر سرکاری این جی او ہے جو بی جے پی رکن پارلیمنٹ او رریپبلک ٹی وی کے بانی راجیو چندرشیکھر راؤ کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔

ائی پی ایس ڈی روپا نے فاونڈیشن کو لکھے مکتوب میں کہاکہ ’’ان کا ضمیر یہ ایوارڈ لینے کی انہیں اجازت نہیں دیتا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ہر سرکاری ملازم سے امید کی جاتی ہے کہ ان کا تھوڑا سا بھی سیاسی تعلق نہ ہو تاکہ وہ غیر جانبداری کے ساتھ کام کرسکیں ۔

مجوزہ انتخابات کے پیش نظر یہ یہ موضوع اور بھی اہم ہوگیا ہے۔ روپا اس سال سرکاری ملازمین کے زمرہ میں نامزد کی گئی ہیں۔روپا کے علاوہ مزید ساٹھ سرکاری ملازمین کو اس ایوارڈ کے لئے فہرست میں شامل کیاگیاتھا۔

نما فاونڈیشن کے تحت مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں کو اس بنگلور ایوارڈس سے نوازا جاتا ہے اور فاونڈیشن کا یہ سالانہ نویں ایوارڈ تقریب ہے۔

پچھلے سال روپا اس وقت سرخیوں میں ائی تھی جب انہوں نے ڈی ائی جی( محابس) رہتے ہوئے جیل میں بند بااثر قیدیوں کو فراہم کی جانے والی وی ائی پی برتاؤکا پردہ فاش کیاتھا۔