حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تلنگانہ بی جے پی نے آج انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا انتخابی منشور عوامی منشور ہے جس میں ٹی آر ایس حکومت میں نظر انداز کردہ عام کمزور طبقات کا لحاظ رکھا جائے گا اور یہ نہ صرف اس انتخاب کا منشور ہے بلکہ آئندہ بیس سال کے لیے قابل عمل ہے ۔ اجلاس میں سماج سے تعلق رکھنے والی شخصیات جس میں وکلاء ، این جی اوز ، سماجی جہدکار ، اگریکلچر یونیورسٹی ماہرین یونیورسٹی پروفیسرز ، اور مقامی عوامی اداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ملا ریڈی اور بنڈارو دتاتریہ ، مرلیدھر راؤ ، اندر سین ریڈی نے شرکت کی ۔۔
سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں
مخلوعہ نشستوں پر داخلے
حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : پرنسپال گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی نزد زو پارک محترمہ ایس رینوکا کے بموجب تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ و خانگی آئی ٹی آئیز میں آن لائن مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ درخواست فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 ستمبر کو شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے ۔ داخلے میرٹ اور موجودہ ریزرویشن پالیسی کے تحت آن لائن ہوں گے ۔ امیدوار تمام اصل اسناد ، آدھار کارڈ اور فوٹوز کے ساتھ رجوع ہوں ۔ تفصیلات کیلئے آن لائن ویب سائٹ iti.telangana.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔