بی جے پی کی کامیابی میں بیرونی ہاتھ، ممتا بنرجی کا الزام

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) ترنمول کانگریس کی صدر اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے شبہ ظاہر کیاکہ بیشتر ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابی میں بیرونی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ انھوں نے اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ لوک سبھا چناؤ نتائج کے بعد پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ وہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد چیف منسٹر برقرار رہنا نہیں چاہتی ہیں لیکن ان کی پارٹی نے انھیں برقرار رہنے کے لئے اصرار کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ آخر کس طرح بی جے پی نے راجستھان، گجرات اور دوسرے مقامات پر اتنی زیادہ نشستیں جیت لیں۔ لوگ بولتے ہوئے ڈرتے ہیں وہ ڈرنے والی نہیں ہیں۔