جوابی بیاض بالکل خالی ہوتو ممتحن کیا کرے ، سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی کا دو ٹوک جواب
اندور۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رہنما منڈل کارکن اور سابق وزیر برائے فروغ انسانی وسائل مرلی منوہر جوشی نے اپنی ہی پارٹی کی کارکردگی پر سوال اُٹھایا ہے۔ اندور میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے آئے جوشی سے جب اخباری نمائندوں سے مودی سرکار کے چار سال کے بارے میں سوال کیا اور یہ پوچھا کہ آپ پارٹی کو اس کی کارکردگی پر 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے تو انہوں نے بہت ہی اچھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممتحن پرچوں کی جانچ کے وقت اگر جوابی بیاض میں کچھ لکھا گیا ہو تو اس پر نمبر دیتا ہے، تاہم جوابی بیاض بالکل خالی ہو یعنی کورا کاغذ ہو تو نمبر کیا دے گا؟ لہذا آپ ہی سوچ لیں کہ میں کتنے نمبر دوں۔ انہوں نے نیتی آیوگ پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا نام نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹرانسفارمنگ انڈیا ہے۔ اس میں آیوگ کا لفظ جوڑ کر حکومت آخر کیا کہنا چاہتی ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا۔ کسی کو نہیں معلوم کہ یہ آیوگ کیا کام کررہا ہے۔ کیا منصوبے بن رہے ہیں۔ غریب اور عام آدمی کے لئے منصوبے کہاں بنائے جارہے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے۔ چیلنجر اور ان کی یکسوئی کے موضوع پر مرلی منوہر جوشی نے کہا کہ گلوبلائزیشن اپنے راستے سے بھٹگ گیا ہے۔ اس میں بازار تو لیکن امریکہ، چین، جاپان اور کوریا جیسے ممالک ہندوستان کا استحصال کررہے ہیں۔ ہندوستان راست دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔