حیدرآباد ۔ 25 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی نے آج دین دیال اپادھیائے جینتی تقریب کا اہتمام کیا اور پارٹی کے بانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب میں بنڈارو دتاتریہ ایم پی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج پیش کیا۔ انہوں نے کے سی آر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ غریب عوام کیلئے مرکز کی اسکیمات کو نظرانداز کررہی ہے۔ انہوں نے واضح کہا کہ کانگریس اقتدار میں کئی اسکامس پیش آئے تھے اور کانگریس و ٹی آر ایس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت آیوشمان بھارت اسکیم کو نظر انداز کررہی ہے جس سے کروڑہا غریب افراد کو فائدہ ہوسکتا ہے۔