حیدرآباد۔5جنوری ( ایجنسیز) بی جے پی نے ایسا لگتا ہے کہ تلگودیشم سے علحدگی کی تیاری کرلی ہے ۔اس کا مقصد آندھراپردیش میں پارٹی کو مستحکم بنانا ہے ۔ گوداوری اضلاع میں بی جے پی کی مقامی قیادت نے کُل جماعتی اجلاس منعقد کیا تاکہ گوداوری ندی کے 80ٹی ایم سی پانی کی کرشنا کو سربراہی کے حکومت کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ اس اجلاس میں بی جے پی قائدین نے کانگریس اور وائی ایس آر کانگریس کو مدعو کیا لیکن تلگودیشم کو نظرانداز کردیا گیا ۔ آندھراپردیش بی جے پی صدر کے ہری بابو نے اس معاملہ میں خاموشی اختیار کی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی نے تلگودیشم سے علحدگی کی تیاری کرلی ہے تاکہ آندھراپردیش میں وہ اپنی علحدہ شناخت بناسکے اور پارٹی کو مستحکم کیا جاسکے ۔