لکھنو 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ ماہ سبکدوش ہونے والی ایک آئی پی ایس عہدیدار نے چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیںکہ آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں سرگرم رول ادا کریں۔ انہوںنے چیف منسٹر سے مابعد سبکدوشی ملازمت فراہم کرنے کی بھی خواہش کی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل ہوم گارڈز سوریہ کمار شکلا نے اپنے سرکاری لیٹر ہیڈ پر چیف منسٹر کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر مختلف گوشوں سے تنقیدیں ہو رہی ہیں لیکن آئی پی ایس عہدیدار کا کہنا ہے کہ انہوںنے کچھ غلط نہیں کیا ہے ۔ شکلات نے چیف منسٹر کو مطلع کیا کہ وہ 31 اگسٹ کو سبکدوش ہونے والے ہیں اور بی جے پی کی انتخابی مہم میں سرگرم رول ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے سبکدوشی کے بعد نائب صدر منصوبہ بندی کمیشن یا صدر نشین کھادی گرام ادیوگ بورڈ یا پھر ریاستی سماج کلیان بورڈ میں عہدہ بھی طلب کیا ہے ۔