چندرابابو نائیڈو نے کہا کب کہاں مارنا مجھے معلوم ہے
حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) تلگودیشم کے صدر اور چیف منسٹر آندھراپردیش نارا چندرابابو نائیڈو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف عملاً اعلان جنگ کردیا اور کہاکہ کب اور کہاں مارنا ان کو اچھا معلوم ہے۔ چندرابابو نائیڈو نے بی جے پی کو چیلنج دینے کے لئے قائم کئے گئے متبادل محاذ کی وجوہات سے عوام کو واقف کرانے کے لئے گرام درشنی پروگرام شروع کیا۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ تلگودیشم کے قیام کا مقصد ہی ظلم و زیادتی کا مقابلہ کرنا ہے۔ این ٹی راما راؤ نے کانگریس کے ظلم کا مقابلہ کیا تھا اب وہ بی جے پی کے ظلم کا مقابلہ کررہے ہیں۔ انھوں نے زعفرانی پارٹی کو سبق سکھانے کے لئے تمام مخالف بی جے پی پارٹیوں کو متحد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔