ناگپور ۔ /29 ڈسمبر (پی ٹی آئی) مہاراشٹرا کے وسنت راؤ نائیک سدرؤلامین مشن (وی این ایس ایم) کے صدرنشین کشور تیواری نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی کو چاہئیے کہ وہ حکومت تلنگانہ کی زرعی پالیسیوں کی تقلید کرے ۔ وی این ایس ایم مہاراشٹرا میں زرعی بحران اور مسائل کا پتہ چلانے اور ان کے انسداد کے لئے بی جے پی زیرقیادت حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ ٹاسک فورسس ہے ۔ اس مشن کے چیرمین راجیشور تیواری نے یہاں جاری کردہ صحافتی بیان میں کہا کہ راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں حالیہ انتخابات میں دیہی ووٹرس نے بی جے پی حکومتوں کو بیدخل کردیا جبکہ حکومت تلنگانہ کی کسان دوست پالیسیوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو دوبارہ اقتدار دلایا ہے ۔
تیواری نے کہا کہ مرکز میں زرعی معلومات کے حامل کا تقرر کیا جائے ۔ جھارکھنڈ اور تلنگانہ کے خطوط پر ہر کسان کو فی ایکر 5000 روپئے کی نقد سبسیڈی دی جائے ۔