بیلگاوی ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : کرناٹک میں انتخابات کی مہم زور شور پر ہے اسی طرح کی ایک انتخابی مہم کے درمیان بی جے پی ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا ایک متنازع بیان دے کر تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں ۔ بیلگاوی کے چتور نامی علاقے میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا ہے کہ اگر کوئی بی جے پی پارٹی کو ووٹ دینے سے انکار کرے تو اس کے ہاتھ پیر باندھ کر ووٹنگ بوتھ لے جائیں اور پھر ووٹ کرنے پر مجبور کریں ۔ انہوں نے اپنے بیان کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب جلسہ و جلوس چھوڑ کر سیدھے گھر گھر جاکر ووٹ مانگیں ، جن کے بارے میں محسوس ہو کہ یہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے تو ان کو مناؤ ورنہ ہاتھ پیر باندھ کر ان کو ووٹنگ بوتھ تک لاؤ اور ووٹ کرنے پر مجبورکرو ۔۔