بی جے پی کو اقتدار پر پسماندہ اضلاع کی ترقی کا عزم

16 گھنٹے مفت برقی سربراہی کا تیقن ، پارٹی منشور کی اجرائی
حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں آئندہ ماہ پہلے مرحلہ کے تحت 11 اپریل کو منعقد ہونے والے لوک سبھا اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے ۔ جں میں بی جے پی نے اپنے برسر اقتدار آنے پر ریاست میں علاقائی ڈیولپمنٹ کونسلوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے پسماندہ اضلاع کی ترقی پر اولین ترجیح دینے کسانوں کے قرضہ جات کو یکمشت معاف کرنے 16 گھنٹے مفت معیاری برقی سربراہی کرنے ریاستی سرکاری ملازمین کو مرکزی ملازمین کے مساوی تنخواہ فراہم کرنے ڈگری پی جی طلباء و طالبات کو مفت لیاب ٹیابس فراہم کرنے ، ڈگری میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو 90 فیصد سبسیڈی پر اسکوٹی ( بائیک ) فراہم کرنے آبپاشی پراجکٹس کی عاجلانہ تکیل کو یقینی بنانے ، مرحلہ وار اساس پر ریاست میں نشہ بندی پر عمل آوری کرنے ( شراب نوشی پر پابندی عائد کرنے ) علاقہ رائلسیما کو صنعتی مرکز کے طور پر ترقی دینے ۔ ہندو مذہب کا تحفظ کرنے 60 سال عمر کے معمرین کو ماہانہ 3000 ہزار روپئے پنشن فراہم کرنے ، ہوم گارڈز کو ماہانہ 20 ہزار روپئے تنخواہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ۔