قومی صدر پارٹی امیت شاہ کا جاریہ ماہ دورۂ تلنگانہ
حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) بی جے پی منڈل سطح پر اپنی تنظیم کو مضبوط کرنے کی شروعات کررہی ہے جس کے تحت قومی صدر پارٹی امیت شاہ رواں ماہ کے اواخر اس شہر کے دورہ پر ہوں گے اور ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کیلئے حکمت عملی کو ترتیب دیں گے۔ امیت شاہ کرناٹک کا دورہ کررہے ہیں، جہاں عنقریب ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان کا احساس ہے کہ اگر کرناٹک میں بی جے پی جیت جائے تو جنوب میں پارٹی کیلئے دروازے کھل جائیں گے۔ کرناٹک کے بعد ان کی پوری توجہ تلنگانہ پر مرکوز ہوجائے گی۔ بی جے پی ترجمان این وی سبھاش نے کہا کہ پارٹی ، منڈل سطح کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔پارٹی ذرائع نے کہا کہ تمام ضلع و شہر کی سطح پر کئی احتجاجی پروگرامس شروع کئے جارہے ہیں ۔ جن میں تمام 190 منڈلوں کا احاطہ کیا جائے گا۔