بی جے پی کا آر ایس ایس کے کوٹہ پر تبصرہ سے اظہار لاتعلقی، خلاف دستور تبصرہ : جے ڈی یو

نئی دہلی ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایسایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت کی ووٹوں پر نظرثانی کی اپیل کے جواب میں بی جے پی نے آج اپنے نظریاتی سرپرست سے دوری اختیار کرلی اور پرزور انداز میں کہا کہ بی جے پی ایسی کسی بھی نظرثانی کے خلاف اس نے للو پرساد یادو کی بہار انتخابات میں پسماندہ طبقات کی کے جلسہ عام کی کوششوں کے بعد موہن بھاگوت کے اس تبصرہ سے لاتعلقی اختیار کرلی۔ آر جے ڈی کے سربراہ نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے اظہارحیرت کیا کہ کیا وہ تحفظات کا خاتمہ کردیں گے کیونکہ ان کے آقا بھاگوت ایسا حکم دے رہے ہیں۔ جنتادل (یو) نے بھی آر ایس ایس کے سرسنچالک بموہن بھاگوت کی جانب سے حکومت کی تحفظات پالیسی پر نظرثانی کی اپیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’’دخل اندازی‘‘ کے مترادف ہے اور ایس ٹی، ایس سی اور دیگر پسماندہ طبقات کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ جے ڈی یو اس کو مکمل طور پر مسترد کرتی اور موہن بھاگوت کی تجویز کو مذمت کرتی ہے کہ تحفظات پالیسی پر نظرثانی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ وہ ان فوائد کا جائزہ لے سکے اور اس بات کا تعین کرسکے کہ کتنی مدت کیلئے یہ فوائد دیئے جاسکتے ہیں۔