بی جے پی کارکنوں پر حملہ کا الزام ‘ کانگریس امیدوار کلواکرتی کا بیان

حیدرآباد 8 ڈسمبر ( این ایس ایس ) کلواکرتی کانگریس امیدوار ومشی چند ریڈی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کارکنوں نے ان پر حملہ کیا تھا ۔ میڈیا سے نمس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے ان پر حملہ کیا اور ان کی کار پر بھی سنگباری کی جب وہ علاقہ سے گذر رہے تھے ۔