نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی پر الزام عائد کہا کہ اس کے قائدین میں سے اٹل بہاری واجپائی سے کچھ بھی سبق نہیں سیکھا۔ وہ سابق وزیراعظم کی آخری باقیات پر حقیر سیاست کا کھیل کھیل رہی ہیں۔ کانگریس کے ترجمان کے پی این سنگھ نے سونیا گاندھی اور اپوزیشن پارٹی پر بی جے پی قائدین کی تنقید کے لب و لہجہ پر بھی سخت اعتراض کیا اور کہا کہ پورا ملک واجپائی کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے، ان کی استھیاں دریاؤں میں بہا رہا ہے جبکہ بی جے پی ان کی تقلید کے بجائے ان کی آخری باقیات پر حقیر سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے الفاظ بی جے پی قائدین استعمال کررہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہیکہ بی جے پی کتنی پست ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔