بی جے پی نے مودی کو ’’خدا‘‘ بنادیا

بھکت اُنھیں اوقات دکھادیں گے: شیوسینا
ممبئی 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر ایک اور تیکھی تنقید کرتے ہوئے اُن کی طنزیہ انداز میں ستائش کی گئی۔ شیوسینا کے ترجمان ’سامنا‘ میں تحریر کیا گیا ہے کہ بی جے پی نے نریندر مودی کو ’’خدا‘‘ بنادیا ہے لیکن اُن کے بھکت آخرکار اُنھیں اپنی اوقات دکھادیں گے۔ بی جے پی کے سینئر قائدین نے اپنے ایک بیان میں نریندر مودی کو ’’خدا کا اوتار‘‘ قرار دیا تھا ۔شیوسینا نے کہاکہ بھکتوں کی وجہ سے سیاست داں اور اوتار پریشانی میں مبتلا ہوجائیں گے۔ دہلی کی موجودہ صورتحال مہا بھارت جیسی ہے۔شیوسینا نے سوال کیاکہ نریندر مودی کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کے بارے میں اُنھوں نے کیا کیا ہے۔