بی جے پی نے جمہوریت کا گلا کاٹ دیا: مانک سرکار

اگرتلا۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو کے رکن مانک سرکار نے آج حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اس نے تریپورہ میں جمہوریت کا گلا کاٹ دیا ہے۔ دیہی علاقوں میں غذا کا بحران پیدا ہوا ہے۔ سابق چیف منسٹر تریپورہ نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے اور اپوزیشن کو جمہوری انداز میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ بی جے پی نہ صرف ریاست میں جمہوریت کا گلا کاٹ رہی ہے بلکہ شہریوں کے انفرادی حقوق کو بھی سلب کررہی ہے۔ انسانی حقوق بری طرح پامال کئے جارہے ہیں۔ روزگار کا مسئلہ پیدا ہوا ہے اور عوام کو کھانے کیلئے غذا دستیاب نہیں ہے۔ بی جے پی نے تریپورہ میں نفرت پھیلا کر اقتدار حاصل کیا ہے۔