کلکتہ : نریندر مودی او ربی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مغربی بنگال کیلئے پارٹی امیدواروں کے نامو ں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ۲۰۱۹ء کا پارلیمانی انتخا ب ملک کی تاریخ کا سب سے اہم اسلئے ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں مودی حکومت نے ملک و سماج کو تقسیم کردیا ہے اور نفرت کے سہارے پارلیمانی انتخاب جیتنے کی کوشش کی کررہے ہیں لیکن ملک کی عوام کبھی بھی نفرت او رتقسیم کی سیاست کرنے والوں کو برداشت نہیں نہ کی ہے او رنہ کرے گی ۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے اس مرتبہ کئی نئے چہروں کو میدان میں اتارا ہے اور موجودہ ارکان پارلیمان کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں آئینی و جمہوری اداروں کو کمزور کردیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے نوٹ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریزرو بنک جو ایک آئینی خود مختار ادارہ ہے مگر اس کی اجازت کے بغیر مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نوٹ بندی کو شروع سے کہا تھا کہ بندی کو ملک کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر کا کام خوف و ہراس پھیلا نا نہیں ہوتا ہے سیاست میں اخلاق اورت محبت ہوتی ہے مگر مودی بابو ہر طرف خوف و ہراس پھیلا کر ملک پر حکومت کرنا چاہتے ہیں مگر میں خوفزدہ نہیں ہونے والی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں خوف کو ہرا کر ہر کام کرتی ہوں اس لئے بنگال میں کامیاب ہوتی ہو ں۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کی عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔یہاں نفرت کی سیاست نہیں چلے گی ۔ بنگال کے تمام نشستوں پر ترنمول کانگریس کو کامیابی ملے گی ۔