بی جے پی لیڈر کشن ریڈی کو فون پر دھمکی پولیس میں شکایت

حیدرآباد 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر اور سکندرآباد لوک سبھا امیدوار جی کشن ریڈی کو دھمکی آمیز کالس وصول ہوئے ہیں جس وقت وہ ایم ایل اے تھے تب بھی کسی نامعلوم شخص نے انہیں دھمکی آمیز کالس کئے تھے ۔ کشن ریڈی نے پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ منگل کو دس بجے رات کسی نامعلوم شخص نے انہیں دھمکی آمیز کال کیا ۔ یہ دھمکی آمیز کال انٹرنیٹ کالنگ سے کیا گیا ۔