جئے پور۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے سبکدوش ہورہے بی جے پی صدر اشوک پرنامی نے واٹس ایپ پر انہیں جان کی دھمکی کے مسیجس کی مبینہ وصولی کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے آ یہ بات بتائی۔ پرنامی کو پہلے اتوار کو زندگی کے خطرہ کا مسیج موصول ہوا جس میں آئندہ تین دن میں رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ بی جے پی کے ترجمان آنند شرما نے یہ بات بتائی۔ ڈی سی پی (ایسٹ) کنور رشترادیپ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔