بی جے پی قائدین کا دورہ و دھرنا ‘ معاوضہ کا مطالبہ

حیدرآباد 31 جنوری ( سیاست نیوز ) بی جے پی نے آج نمائش گراونڈ اجنتا گیٹ پر دھرنا منظم کیا اور اسٹال مالکین کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی قائدین نے ڈاکٹر کے لکشمن کی قیادت میں اس دھرنا کا اہتمام کیا ۔ دھرنا میں سینئر قائدین این رامچندر راو ‘ جی کشن ریڈی اور راجا سنگھ نے بھی حصہ لیا ۔ پارٹی قائدین نے نمائش گراونڈ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں حالات سے واقفیت حاصل کی اور آگ لگنے کی وجہ کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ پارٹی قائدین نے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا تدارک کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ پارٹی قائدین نے سوسائیٹی دفتر کا دورہ بھی کیا اور ذمہ داران سے ملاقات کرکے واقعہ کے تعلق سے معلومات حاصل کیں اور متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔