پرتاپ گڑھ ۔2 اگست (سیاست ڈاٹ کام )اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ پٹی کوتوالی پولیس نے بدھ کی شام فرضی دستاویز تیار کر کے زمین بیعنامہ کرانے کے الزام میں بی جے پی ضلع صدر سمیت بیس افراد کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کیا ۔ایس ایچ او شیو ساگر پانڈے نے بتایا کہ تھانہ کندھئ علاقے کے پورے پانڈے دیوان گنج کے باشندے سنتوش کمار نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کے والد اچھے لال کی موت ہوچکی ہے ۔اس کے والد کے نابالغ رہنے کے دوران کنبہ کے ہیرہ لال نے فرضی دستاویز کے سہارے اسکی زمین کا بیعنامہ دوسرے کے نام کر دیا ۔جس کے سبب ملزمان نے اسی کی زمین پر جبراً قبضہ کر لیا ہے و مار پیٹ کی دھمکی دیتے ہیں ۔شکایت پر بی جے پی کے ضلع صدر اوم پرکاش ترپاٹھی ۔ہری لال ۔لالتی دیوی ۔اودے راج ۔گلاب چندر ۔درگا پرساد پٹوا ۔پریم چندر پٹوا۔اشوک کمار پٹوا ۔وجئے کمار پٹوا ۔راجا رام ۔شیام شنکر ۔شکنتلا دیوی ۔مبارک النساء ۔آنند منی ۔ویر نرائن ۔چھوی نرائن ۔اوما شنکر ۔دیا شنکر ۔پون کمار و گرو پرساد سمیت بیس ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کر معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔