نئی دہلی۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دستور ہند کو سیاسی مفادات کے لیے جھوٹ بولنے استعمال کیا جارہا ہے۔ جبکہ دستور اور صداقت اور ان کا دفاع ان کی پارٹی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وہ کانگریس کی 133ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کررہے تھے۔