بی جے پی رکن اسمبلی شرما کی زدوکوب،تین افراد گرفتار

نئی دہلی ۔2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) تین افراد جو مبینہ طورپر نشہ میں مدہوش تھے دہلی میں بی جے پی رکن اسمبلی او پی شرما کی پریت وہار قیامگاہ پر زدوکوب میں ملوث تھے ۔ حملہ آوروں اور رکن اسمبلی کے درمیان گاڑی پارک کرنے کے مسئلہ پر زبانی تکرار ہوئی تھی ۔ اس کے بعد ملزمین نے رکن اسمبلی کے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ اور کالونی کے چوکیدار کے ساتھ بدسلوکی کی اور الزام عائد کیا کہ اُن کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی جس سے بدسلوکی کی گئی ۔ بعدازاں انھوں نے رکن اسمبلی کو زدوکوب کیا ۔ رکن اسمبلی تقریبات میں شرکت کیلئے باہر جارہے تھے لیکن اپنی قیامگاہ واپس ہوگئے۔