بی جے پی ’ جنونی قاتل ‘ ۔ شیوسینا کا الزام

ممبئی 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کی جانب سے شیوسینا پر غداری کا الزام عائد کرنے کے بعد شیوسینا نے آج بی جے پی کو ’جنونی قاتل‘ قرار دیا اور کہاکہ وہ اس کی راہ میں آنے والے ہر کسی کو ختم کردیتی ہے۔ اس کا کام اس کے سامنے آنے والے کو چھرا گھونپ دینا ہے۔ شیوسینا نے چیف منسٹر یوگی یوگی آدتیہ ناتھ پر بھی تنقید کی۔ یوگی نے اپنے جلسہ سے قبل چھترپتی شیواجی کی تصویر پر پھول مالا چڑھانے سے قبل چپل نہیں اُتارے۔ پالگھڑ لوک سبھا ضمنی انتخابات 28 مئی کو مقرر ہیں۔ چیف منسٹر یوگی نے کہا تھا کہ شیوسینا نے بی جے پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے تاریخ کو نہیں سمجھا یا چھتراپتی شیواجی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ شیوسینا نے اپنے اخبار ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں کہاکہ آج بی جے پی ایک پاگل خونی بن گئی ہے۔ وہ اپنے سامنے آنے والے ہر کسی کو چھرا گھونپ دیتی ہے۔ چیف منسٹر فرنویس نے حال میں کہا تھا کہ شیوسینا نے بی جے پی سے غداری کی ہے۔ شیوسینا نے کہاکہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی زبان یوگی یا فرنویس کو زیب نہیں دیتی۔ بی جے پی ان کو موقع دے رہی ہے جنھوں نے بال ٹھاکرے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا۔