بی جے پی تپس پال کے ریمارکس کی سی ڈی اسپیکر کو پیش کریگی

کولکتہ ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ تپس پال کو لوک سبھا کی رکنیت سے برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مغربی بنگال بی جے پی نے کہا کہ وہ اسپیکر کو تپس پال کے متنامعہ ریمارکس پر مبنی سی ڈی فراہم کریگی تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا انہوں نے ایوان کے احترام کو تو پامال نہیں کیا ہے ۔ بی جے پی مغربی بنگال کے صدر راہول سنہا نے کہا کہ ہم ایک سی ڈی جو تپس پال کی تقریر پر مبنی ہے لوک سبھا اسپیکر کو پیش کرینگے اور ان سے خواہش کرینگے کہ وہ یہ دیکھیں کہ آیا مسٹر پال نے ایوان کا احترام کو مجروح نہیں کیا ہے اور آیا انہیں ایوان کی رکنیت سے برخواست کیا جاسکتا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی یونٹ مرکزی قیادت کی ہدایت کے مطابق کام کر رہی ہے ۔