حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری پی مرلیدھر راؤ نے کہا کہ بی جے پی آندھرا پردیش میں اپنے آپ کو متبادل کے طور پر پیش نہیں کرسکی البتہ تلنگانہ میں بی جے پی طاقتور ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی لوک سبھا کی 22 میں سے 20 نشستوں پر کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے معلق لوک سبھا کے امکان کو مسترد کیا اور کہا کہ عوام کا فیصلہ بی جے پی کے حق میں ہوگا۔ مرلیدھر راؤ نے کہا کہ پورے ملک میں نریندر مودی کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ اپوزیشن مودی کی قیادت کو چیلنج نہیں کرسکتی ۔۔