بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سکریٹری کی کے سی آر حکومت پر تنقید

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : چنتا سامبھا مورتی بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے آج کے سی آر حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ یہ معاملہ فیملی افیر کا ہے نہ کہ دیگر کابینی ارکان ، ایم ایل ایز اور ایم پیز کا ۔ پریس کانفرنس سے مخاطبت میں آج انہوں نے ٹی آر ایس کے این ڈی اے میں شامل ہونے کی اطلاعات پر تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی قومی جماعت ہے اور تاہم اس مسئلہ پر ریاستی پارٹی کے ساتھ کوئی مباحث کی گنجائش نہیں اور انہوں نے کہا کہ کے سی آر ان کے ارکان خاندان کو اہم عہدے دینے کوشاں ہیں اور اپنی دختر کو بھی اہم وزارت دلانے کی کوشش میں ہیں ۔ انہوں نے کے سی آر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رئیل اسٹیٹ حکومت ہے۔۔