نئی دہلی ۔30جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) نے آج اندرا گاندھی حکومت کے نس بندی کے فیصلے کا 1977 ء میں خمیازہ بھگتنے کو مودی حکومت کی نوٹ بندی کے مماثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو بھی 2019 ء کے عامن انتخابات میں اُسی طرح شکست ہوگی جیسا کہ کانگریس کو نس بندی کے فیصلے پر 1977ء میں ہوئی تھی ۔ جنرل سکریٹری سی پی آئی (ایم) سیتارام یچوری نے بجٹ آج تک چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پی آئی (ایم) کی جانب سے قبل از وقت بجٹ کی پیشکشی کی مخالفت صرف اس وجہ سے کی جارہی ہے کہ حکومت کے پاس ابھی کافی معلومات موجود نہیں ہے ۔