بی جے پی ایم ایل نے کانسٹبل کو پیٹا ، ہلاک کرنے کی دھمکی

نئی دہلی ۔ /10 جون ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کی باگلی حلقہ اسمبلی کے بی جے پی کے ایم ایل اے چمپا لال سے تقریباً 110 کلو میٹر دور ہے ۔ دیوڑا اپنے کچھ حامیوں کے ساتھ وہاں گئے تھے ۔ جمعہ کو صبح دیوڑا اور اس کے دوستوں پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور مارپیٹ کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ایم ایل اے دیوڑا کے بھتیجے کا ادے نگر پولیس تھانے میں تعینات کانسٹبل سنتوش ایواناتی سے لڑائی ہوگئی تھی ۔ اس کی اطلاع ملنے پر دیوڑا خود تھانے میں گئے ۔ اور سنتوش ایواناتی کو دو تھپڑ جڑدئے۔