ممبئی : آنے والے لوک سبھا انتخابات انتہائی اہم سمجھے جارہے ہیں ۔کیو نکہ برسراقتدار پارٹی کو ہٹانے کیلئے تمام جماعتیں پوری طاقت سے میدان میں اتر رہے ہیں ۔ کانگریس انتخابات کی زبر دست تیاری کررہی ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیر مین او ریوپی کے سابق رکن اسمبلی ندیم جاوید نے کانگریس کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس کے اشا رہ پر کام کررہی ہے ۔او ربی جے پی ہی کے اشارہ پر کام کرتے ہوئیکم و بیش ۷؍ کروڑ مسلم او ردلت رائے دہندگان کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کردئے گئے ہیں ۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں اور دلتوں کو حق رائے دہی سے محروم رکھا جائے ۔
کانگریس کے لیڈر ندیم جاوید نے کارکنان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پر جوش طریقہ سے حصہ لیں اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں ۔تا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کو اقتدار میں پہنچایا جاسکے ۔ ندیم جاوید نے کہا کہ لوک سبھا کے لحاظ سے اتر پردیش کے بعد مہاراشٹرا بڑی ریاست ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے سیکولر پارٹیوں کا اتحاد ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے کیلئے مہاراشٹرا میں کانگریس این سی پی کااتحاد ضروری ہے ۔ندیم جاوید نے کہا کہ کانگریس سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے ۔اس کا مقصد بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے ۔او ر اس کیلئے راہل گاندھی کی قیادت میں فتح حاصل کرناضروری ہے ۔