بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کی جھڑپ

کوئمبتور ۔15جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سیلم کے قریب آج کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی جب کہ کانگریس اور بی جے پی قائدین سابق چیف منسٹر کے کامراج کی یوم پیدائش تقریب پر انہیں پھول مالا پہنانے کے سلسلہ میں باہم جھڑپ ہوگئیں ۔ دونوں پارٹیوں کے کارکن آج صبح ایک ہی وقت اس مقام پر پہنچے تھے اور تمام پہلے خود پھول مالا پہناناچاہتے تھے تاہم اُس مقام پر تعینات پولیس نے ان گروپس کے تصادم کو روکنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔