مودی حکومت نااہل : کانگریس ، سونیا گاندھی رشوت خوروں کے نام بتائیں : بی جے پی
نئی دہلی ۔ /27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج ایک بار پھر آج پھر سونیا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن سے دریافت کیا کہ وہ رشوت خوروں کے نام بتائیں ۔ صدر بی جے پی امیت شاہ نے مطالبہ کیا کہ 3600 کروڑ روپئے ہیلی کاپٹر سودے میں رشوت خوری کرنے والوں کے نام ظاہر کئے جائیں ۔ کانگریس نے بھی جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا مطالبہ مودی حکومت پر ’’عدم اعتماد کے ووٹ‘‘ کے مترادف ہے ۔ گزشتہ دو سال میں یہ حکومت اپنے فرائض کی انجام دہی سے قاصر رہی ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ رشوت لینے والوں کے ناموں کا انکشاف تحقیقاتی محکموں کا ہے ۔ حکومت نے صرف ایک بیان دیا ہے کہ وہ خاطیوں ، بدعنوان افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی ۔ سیاسی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ امیت شاہ نے ذرائع ابلاغ میں ایک بیان دیتے ہوئے سونیا گاندھی پر ان کے کل کے بیان کی بنیاد پر کہ وہ متنازعہ سودے کے سلسلہ میں ان پر عائد الزامات سے نہیں ڈرتیں ۔
امیت شاہ نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ارکان ہندوستان کے دستور قانون اور عوامی قواعد سے ڈرتے ہیں ۔ سونیا گاندھی کے سیاسی سکریٹری احمد پٹیل نے کہا کہ کانگریس کی قیادت پر رشوت خوری کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ اس سوال پر کہ امیت شاہ نے اپنے بیان میں سونیا گاندھی پر رشوت خوری کا الزام عائد کیا ہے ۔ احمد پٹیل نے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے برسراقتدار ہیں ۔ انہیں اس کا پتہ چلانا چاہئیے وہ ہم سے کیوں پوچھ رہے ہیں ۔ اس سوال پر کہ کیا انہوں نے رشوت لی ہے ۔ احمد پٹیل نے کہا کہ اس کا پتہ چلانا تحقیقاتی محکموں کا کام ہے ۔ سونیا گاندھی پر تنقید پر برہم کانگریس کے ترجمان و سینئر قائد ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ مودی حکومت گزشتہ دو سال سے اسکام کے خاطیوں کو گرفتار نہیں کرسکی ۔ اس سے مودی حکومت کی ’’نااہلیت‘‘ ثابت ہوتی ہے ۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ صدر بی جے پی امیت شاہ کو زیادہ ذمہ دار ہونا چاہئیے ۔ صدر جمہوریہ سے بی جے پی کو اپنی حکومت کے بارے میں خط اعتماد حاصل کرنا چاہئیے ۔ کیونکہ یہ حکومت گزشتہ دو سال سے ٹھوس تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ نے گوئبلزکی ٹیکنک اختیار کررکھی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا اہم مقصد سنسنی پھیلانا ہے ۔ تحقیقات کی تکمیل نہیں ، نتیجہ یہ ہے کہ حقیقی خاطی ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ۔ اگسٹا ویسٹ لائین ہیلی کاپٹرز کی خریداری کی تفصیلات وضاحت کے ساتھ دستیاب ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بنیادی مسئلہ کرپشن ہے ۔ ہیلی کاپٹرس کی خریداری نہیں ۔ موجودہ حکومت اگر سچائی کو بے نقاب کرنے موثر کارروائی کرتی تو بہتر ہوتا لیکن حکومت صرف یہ کہی رہی ہے کہ وہ خاطیوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔