نئی دہلی،6مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر دلت مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی اور سنگھ چاہتے ہیں کہ دلت اور قبائل سماج کے نچلے پائیدان پر ہی رہیں۔مسٹرگاندھی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شے ئر کیا اور کہاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت دلتوں پر بڑھتے مظالم اور ایس سی /ایس ٹی قانون کو کمزور بنائے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ سنگھ /بی جے پی کا فاسشٹ نظریہ کی اہم بات یہ ہے کہ دلت اور قبائلی سماج کے نچلے درجہ پر ہی رہیں۔ اس ویڈیو میں اس ذہنیت کے خطریہ کو دکھایا گیا ہے ۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی اور سنگھ کے بڑے لیڈر کھل کر اسے بڑھاوا دے رہے ہیں۔کانگریس کا الزام ہے کہ مودی حکومت سپریم کورٹ میں دلتوں کے معاملہ کو مضبوطی سے رکھنے میں ناکام رہی جس سے ایس سی /ایس ٹی قانون کمزور ہوا ہے ۔انہوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی قائدین کے دلت دشمن بیانات پر مشتمل ایک ویڈیو بھی اپنے فیس بک کے صفحہ پر شائع کیا ہے ۔
راہول گاندھی پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا آر ایس ایس کا الزام
ناگپور ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹکام) راہول گاندھی نے ایک ویڈیو قائم کیا ہے جس میں بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین کے دلت دشمن بیانات کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ سنگھ نے آج جوابی وار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صدر کانگریس نچلی سطح کی سیاست کررہے ہیں اور سماج کو اپنی جھوٹی باتوں سے گمراہ کررہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے اپنے سرکاری ایف بی صفحہ پر جھوٹی باتیں شائع کی ہیں جو میرے بارے میں اور آر ایس ایس کے بارے میں ہیں ۔ سرسنچالک سنگھ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایس سی اور ایس ٹی کو دستور نے جو تحفظات عطا کئے ہیں ’’برخواست کردیئے جائیں جو بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ۔ ان کے سرکاری ذریعہ کا حوالہ نہیں دیا جاتا‘‘ ۔ آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سکریٹری منموہن ویدیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسے آج جاری کیا گیا ہے ۔ راہول گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ان کی دلت دشمن ذہنیت کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور فاشزم کا نظریہ رکھنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ سماج کے سب سے نچلے حصے میں رہتے رہتے دلت تنگ آچکے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی دلتوں کے خلاف ملک گیر سطح پر مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر خاموشی اختیار کرنے کا بھی الزام عائد کیا ۔ دو منٹ طویل ویڈیو میں جو راہول گاندھی کی ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا ہے مبینہ مظالم دلتوں کو کوڑے مارنے کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے جو گجرات کے علاقہ پونا میں 2016 ء میں مارے گئے تھے ۔ انہوں نے مدھیہ پردیش میں بھکتی کے امتحان کے دوران دلت امیدواروں کے سینوں پر ایس سی / ایس ٹی درج کرنے پر بھی تنقید کی ہے ۔