حیدرآباد9اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اے پی کے اراکو پارلیمانی حلقہ سے مقابلہ کرنے والے بی جے پی امیدوار مشرقی گوداوری کے ایجنسی علاقہ کے گنگاورم منڈل میں ایک بڑے کار حادثہ میں محفوظ رہے۔بی جے پی امیدوار کے وشواناتھ جو امودلا باندا گاوں میں انتخابی مہم چلارہے تھے ،اپنی کار میں گنگاورم واپس ہورہے تھے ، کار کو موڑنے کے دوران ڈرائیور نے کا ر کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار چھوٹی کھائی میں گر پڑی۔