حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی کے نتائج آسام کی طرح حیرت انگیز ہوں گے اور بی جے پی ، کانگریس اور ٹی آر ایس کو حیرت انگیز شکست دے گی ۔ رام مادھو نے آرمور اسمبلی حلقہ میں مہم چلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ میں حکومت تشکیل دے گی ۔