بی بی نگر کی اے آئی آئی ایم ایس عمارت میں آئندہ سال سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : بی بی نگر میں قائم کردہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( اے آئی آئی ایم ایس ) اب حقیقت بننے جارہی ہے جیسا کہ اے آئی آئی ایم ایس دہلی نے اپنے آئندہ تعلیمی سال میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کرنے کے ساتھ ملک بھر میں قائم 13 نئے کالجوں میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے ۔ جس میں تلنگانہ کا بی بی نگر کا نیا مرکز بھی شامل ہے ۔ 2019 کے ایم بی بی ایس تعلیمی سال کے داخلوں میں ہندوستان کے جن 13 نئے مراکز کو شامل کیا گیا ہے ان میں تلنگانہ کا نیا مرکز جو کہ بی بی نگر میں قائم ہوا ہے وہ بھی شامل کرلیا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم بی بی ایس میں داخلوں کا کام اے آئی آئی ایم ایس کی جانب داخلوں کا کام ملک بھر میں 25 اور 26 مئی 2019 کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ بی بی نگر پر 160 ایکڑ اراصی پر نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (نمس ) قائم کیا گیا ہے ۔ 7 لاکھ مربع گز پر ایک شاندار عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔ جس میں ایک ہزار بیڈس موجود ہیں جس پر 800 کروڑ کے مصارف برداشت کیے گئے ہیں ۔ اس کثیر رقم میں بھی 200 کروڑ روپئے صرف میڈیکل آلات پر خرچ ہوئے ہیں جب کہ 600 کروڑ سے زیادہ کے مصارف عمارت اور دیگر انفراسٹرکچر پر خرچ ہوئے ہیں ۔۔