5 نومبر آخری تاریخ ، کنوینر ایڈسٹ پروفیسر وینکٹا راؤ
حیدرآباد۔ یکم ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : بی ایڈ کالجس میں نشستوں کے الاٹمنٹ کے حصول میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے رجوع ہونے کی تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ ایڈسٹ 14 کنوینر پروفیسر نما وینکٹا راؤ نے اس بات سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ نشستوں کے الاٹمنٹ کے قطعی مرحلہ کا 25 اکٹوبر سے آغاز ہوچکا ہے اور امیدواروں کو رجوع ہونے کے لیے 31 اکٹوبر تک وقت دیا گیا تھا اور اب اس تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ پروفیسر وینکٹا راؤ نے ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تمام بی ایڈ کالجس کے پرنسپالس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان امیدواروں کو جنہیں نشستیں الاٹ کی گئی ہیں 5 نومبر تک داخلہ دیں اور 5 نومبر 6 بجے شام تک رجوع ہونے والے امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دیں ۔۔